راولپنڈی: ایمبولینس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد موٹروے انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
اے این ایف حکام کے مطابق ایمبولینس کے خفیہ خانوں میں منشیات مہارت سے چھپائی گئی تھی، برآمد ہونے والی منشیات میں 24 کلوگرام چرس، ڈیڑھ کلو افیون، 1 کلو گرام آئس اور 1.9 کلوگرام ہیروئن شامل ہے، کارروائی کے دوران منشیات لے جانے والے چارسدہ کے رہائشی ندیم اور شیر رحمان نامی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
The post ایمبولینس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qkroE7v
No comments:
Post a Comment