اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اسپیکر اسد قیصر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک جبکہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔
بعد ازاں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے مزید ذمہ داریاں اٹھانے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ جمع کرایا۔
اسپیکر اسد قیصر نے چوتھی بار ملتوی شدہ اجلاس جاری کرتے ہوئے ایوان کے سامنے ممکنہ دھمکی آمیز خط لہرایا اور اپوزیشن لیڈر کو پیش کش کی کہ وہ سیکریٹریٹ میں آکر دیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کی بقیہ کارروائی ایاز صادق جاری رکھیں گے اور قانونی تقاضے پورے کریں۔
The post اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر عہدوں سے مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uZ3grYt
No comments:
Post a Comment