Urdu news

Tuesday, 12 April 2022

غیر قانونی تعمیر عمارت کو یوٹیلٹی سہولتیں نہ دینے کا حکم

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے لیاری میں مدینہ سوئیٹ ہومز کی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر رجسٹرار کو مذکورہ عمارت کی دستاویزات رجسٹرڈ نہ کرنے اور یوٹیلٹی اداروں کو پروجیکٹ کو کنکشن نہ دینے کا حکم دیدیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں لیاری میں مدینہ سوئیٹ ہومز کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے 25 مارچ کو ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے بلڈر کو مزید تعمیرات سے بھی روک رکھا تھا، مذکورہ پلاٹ پر تعمیرات تقریباً مکمل ہوچکی لیکن ایس بی سی اے نے کمپلیشن پلان جاری نہیں کیا، عدالت نے متعلقہ رجسٹرار کو مذکورہ بلڈنگ سے دستاویزات رجسٹرڈ کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے یوٹیلیٹی اداروں کو بھی مذکورہ پروجیکٹ کو کنکشن نہ دینے کا حکم دیا، عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی احکام ڈی جی ایس بی سی کو بھی ارسال کیے جائیں۔

The post غیر قانونی تعمیر عمارت کو یوٹیلٹی سہولتیں نہ دینے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dzjCWk6

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...