Urdu news

Tuesday, 12 April 2022

وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا دورہ کریں گے

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی پہنچیں گے جن کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ اپنی کابینہ کے ہمراہ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف دورہ کراچی کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیں گے، مزارِ قائد کے بعد وزیراعظم وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے، وزیراعظم کے تمام اجلاس پہلی بار گورنر ہاؤس کے بجائے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ سندھ سے صوبائی معاملات پر ون آن ون ملاقات کریں گے اور سندھ کے مالی بجٹ سمیت منصوبوں سے متعلق وزیراعلیٰ وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔ وزیرِاعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی حکمتِ عملی کے لیے مشاورتی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے لیے بہادر آباد بھی جائیں گے۔ ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دوپہر 2 بجے بہادرآباد مرکز کا دورہ کریں گے۔

The post وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا دورہ کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/U9una0b

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...