Urdu news

Tuesday, 5 April 2022

پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے

لاہور:  پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کریں گے۔

اپنے دورہ کے دوران  وزیراعظم اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم سے وزیراعلی عثمان بزدار، چوہدری پرویزالہی کی ملاقاتیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم اتحادی جماعت کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

لاہور کے دورہ کے دوران وزیراعظم سے ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔ وزیر اعظم عمران خان لاہور میں کارکنان کے ساتھ افطاربھی کریں گے۔ افطار کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

The post پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aiqLgs

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...