Urdu news

Tuesday, 5 April 2022

ملک میں دوسرے روز بھی کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی بھی شخص کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 22 ہزار 994 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 155 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 321 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

The post ملک میں دوسرے روز بھی کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DJe15p4

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...